اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۵۵﴾

(55 - یونس)

Qari:


Unquestionably, to Allah belongs whatever is in the heavens and the earth. Unquestionably, the promise of Allah is truth, but most of them do not know

سن رکھو جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور یہ بھی سن رکھو کہ خدا کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

[اَلَآ: یاد رکھو] [اِنَّ: بیشک] [لِلّٰهِ: اللہ کیلئے] [مَا: جو] [فِي السَّمٰوٰتِ: آسمانوں میں] [وَالْاَرْضِ: اور زمین] [اَلَآ: یاد رکھو] [اِنَّ: بیشک] [وَعْدَ اللّٰهِ: اللہ کا وعدہ] [حَقٌّ: سچ] [وَّلٰكِنَّ: اور لیکن] [اَكْثَرَھُمْ: ان کے اکثر] [لَا يَعْلَمُوْنَ: جانتے نہیں]

Tafseer / Commentary

خالق کل عالم کل ہے
مالک آسمان و زمین مختار کل کائنات اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اللہ کے وعدے سچے ہیں وہ پورے ہو کر ہی رہیں گے۔ یہ اور بات ہے کہ اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔ جلانے مارنے والا وہی ہے، سب باتوں پر وہ قادر ہے۔ جسم سے علیحدہ ہو نے والی چیز کو، اس کے بکھر کر بگڑ کر ٹکڑے ہو نے کو وہ جانتا ہے اس کے حصے کن جنگلوں میں کن دریاؤں میں کہاں ہیں وہ خوب جانتا ہے۔

Select your favorite tafseer