| Qari: |
And Allah created you from dust, then from a sperm-drop; then He made you mates. And no female conceives nor does she give birth except with His knowledge. And no aged person is granted [additional] life nor is his lifespan lessened but that it is in a register. Indeed, that for Allah is easy.
اور خدا ہی نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا دیا۔ اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ خدا کو آسان ہے
[وَاللّٰهُ : اور اللہ] [خَلَقَكُمْ : اس نے پیدا کیا تمہیں] [مِّنْ تُرَابٍ : مٹی سے] [ثُمَّ : پھر] [مِنْ نُّطْفَةٍ : نطفہ سے] [ثُمَّ جَعَلَكُمْ : پھر اس نے تمہیں بنایا] [اَزْوَاجًا ۭ : جوڑے جوڑے] [وَمَا : اور نہ] [تَحْمِلُ : حاملہ ہوتی ہے] [مِنْ اُنْـثٰى : کوئی عورت] [وَلَا تَضَعُ : اور نہ وہ جنتی ہے] [اِلَّا : مگر] [بِعِلْمِهٖ ۭ : اس کے علم میں سے] [وَمَا : اور نہیں] [يُعَمَّرُ : عمر پاتا] [مِنْ مُّعَمَّرٍ : کوئی بڑی عمر والا] [وَّلَا يُنْقَصُ : اور نہ کمی کی جاتی ہے] [مِنْ عُمُرِهٖٓ : اس کی عمر سے] [اِلَّا : مگر] [فِيْ كِتٰبٍ ۭ : کتاب میں] [اِنَّ : بیشک] [ذٰلِكَ : یہ] [عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر] [يَسِيْرٌ : آسان]