| Qari: |
And not alike are the two bodies of water. One is fresh and sweet, palatable for drinking, and one is salty and bitter. And from each you eat tender meat and extract ornaments which you wear, and you see the ships plowing through [them] that you might seek of His bounty; and perhaps you will be grateful.
اور دونوں دریا (مل کر) یکساں نہیں ہوجاتے۔ یہ تو میٹھا ہے پیاس بجھانے والا۔ جس کا پانی خوشگوار ہے اور یہ کھاری ہے کڑوا۔ اور سب سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو اور زیور نکالتے ہو جسے پہنتے ہو۔ اور تم دریا میں کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ (پانی کو) پھاڑتی چلی آتی ہیں تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو
[وَمَا يَسْتَوِي : اور برابر نہیں] [الْبَحْرٰنِ ڰ : دونوں دریا] [ھٰذَا : یہ] [عَذْبٌ فُرَاتٌ : شیریں پیاس بجھانے والا] [سَاۗىِٕــغٌ شَرَابُهٗ : آسان اس کا پینا] [وَھٰذَا : اور یہ] [مِلْحٌ اُجَاجٌ ۭ : شور تلخ] [وَمِنْ كُلٍّ : اور ہر ایک سے] [تَاْكُلُوْنَ : تم کھاتے ہو] [لَحـْـمًا : گوشت] [طَرِيًّا : تازہ] [وَّتَسْتَخْرِجُوْنَ : اور تم نکالتے ہو] [حِلْيَةً : زیور] [تَلْبَسُوْنَهَا ۚ : جس کو پہنتے ہو تم] [وَتَرَى : اور تو دیکھتا ہے] [الْفُلْكَ : کشتیاں] [فِيْهِ : اس میں] [مَوَاخِرَ : چیرتی ہیں پانی کو] [لِتَبْتَغُوْا : تاکہ تم تلاش کرو] [مِنْ فَضْلِهٖ : اس کے فضل سے (روزی)] [وَلَعَلَّكُمْ : اور تاکہ تم] [تَشْكُرُوْنَ : تم شکرو کرو]
قدرت الٰہی۔
مختلف قسم کی چیزوں کی پیدائش کو بیان فرما کر اپنی زبردست قدرت کو ثابت کر رہا ہے۔ دو قسم کے دریا پیدا کر دیئے ایک کا تو صاف ستھرا میٹھا اور عمدہ پانی جو آبادیوں میں جنگلوں میں برابر بہہ رہا ہے اور دوسرا ساکن دریا جس کا پانی کھاری اور کڑوا ہے جس میں بڑی بڑی کشتیاں اور جہاز چل رہے ہیں اور دونوں قسم کے دریا میں سے قسم قسم کی مچھلیاں تم نکالتے ہو اور ترو تازہ گوشت کھاتے رہتے ہیں ۔ پھر ان میں سے زیور نکالتے ہو یعنی لو لو اور مرجان۔ یہ کشتیاں برابر پانی کو کاٹتی رہتی ہیں ۔ ہواؤں کا مقابلہ کر کے چلتی رہتی ہیں ۔ تاکہ تم اس کا فضل تلاش کر لو تجارتی سفر ان پر طے کرو ۔ ایک ملک سے دوسرے ملک میں پہنچ سکو تاکہ تم اپنے رب کا شکر کرو کہ اس نے یہ سب چیزیں تمہاری تابع فرمان بنا دیں ۔ تم سمندر سے، دریاؤں سے، کشتیوں سے نفع حاصل کرتے ہو، جہاں جانا چاہو پہنچ جاتے ہو ۔ اس قدرت والے اللہ نے زمین و آسمان کی چیزوں کو تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے یہ صرف اس کا ہی فضل و کرم ہے۔