| Qari: |
We have certainly sent down distinct verses. And Allah guides whom He wills to a straight path.
ہم ہی نے روشن آیتیں نازل کیں ہیں اور خدا جس کو چاہتا ہے سیدھے رستے کی طرف ہدایات کرتا ہے
[لَقَدْ اَنْزَلْنَآ: تحقیق ہم نے نازل کیں] [اٰيٰتٍ: آیتیں] [مُّبَيِّنٰتٍ: واضح] [وَاللّٰهُ: اور اللہ] [يَهْدِيْ: ہدایت دیتا ہے] [مَنْ يَّشَاۗءُ: جسے وہ چاہتا ہے] [اِلٰى: طرف] [صِرَاطٍ: راستہ] [مُّسْتَقِيْمٍ: سیدھا]
ایک ہی پانی اور مختلف اجناس کی پیدائش
اللہ تعالیٰ اپنی کامل قدرت اور زبردست سلطنت کا بیان فرماتا ہے کہ اس نے ایک ہی پانی سے طرح طرح کی مخلوق پیدا کر دی ہے ۔ سانپ وغیرہ کو دیکھو جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں ۔ انسان اور پرند کو دیکھو ان کے دوپاؤں ہوتے ہیں ۔ حیوانوں اور چوپاوں کو دیکھو وہ چار پاؤں پر چلتے ہیں ، وہ بڑا قادر ہے جو چاہتا ہے ہو جاتا ہے جو نہیں چاہتا ہرگز نہیں ہوسکتا، وہ قادر کل ہے ۔