اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کَانَتۡ لَہُمۡ جَنّٰتُ الۡفِرۡدَوۡسِ نُزُلًا ﴿۱۰۷﴾ۙ

(107 - الکہف)

Qari:


Indeed, those who have believed and done righteous deeds - they will have the Gardens of Paradise as a lodging,

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لئے بہشت کے باغ مہمانی ہوں گے

[اِنَّ: بیشک] [الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا: جو لوگ ایمان لائے] [وَ: اور] [عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: انہوں نے نیک عمل کیے] [كَانَتْ: امین] [لَهُمْ: ان کے لیے] [جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ: فردوس کے باغات] [نُزُلًا: ضیافت]

Tafseer / Commentary

جنت الفردوس کا تعارف۔
اللہ پر ایمان رکھنے والے ، اس کے رسولوں کو سچا ماننے والے ان کی باتوں پر عمل کرنے ولاے ، بہترین جنتوں میں ہوں گے ۔ بخاری ومسلم میں ہے کہ جب تم اللہ سے جنت مانگو تو جنت فردوس کا سوال کرو یہ سب سے اعلی سب سے عمدہ جنت ہے اسی سے اور جنتوں کی نہریں بہتی ہیں ۔ یہی ان کا مہمان خانہ ہوگی ۔ یہ یہاں ہمیشہ کے لئے رہیں گے ۔ نہ نکالے جائیں نہ نکلنے کا خیال آئے نہ اس سے بہتر کوئی اور جگہ وہ وہاں کے رہنے سے گھبرائیں کیونکہ ہر طرح کے اعلی عیش مہیا ہیں ۔ ایک پر ایک رحمت مل رہی ہے روز بروز رغبت ومحبت انس والفت بڑھتی جا رہی ہے اس لئے نہ طبیعت اکتاتی ہے نہ دل بھرتا ہے بلکہ روز شوق بڑھتا ہے اور نئی نعمت ملتی ہے ۔

Select your favorite tafseer