اَوَ لَمۡ یَسِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَیَنۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیۡنَ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَانُوۡا ہُمۡ اَشَدَّ مِنۡہُمۡ قُوَّۃً وَّ اٰثَارًا فِی الۡاَرۡضِ فَاَخَذَہُمُ اللّٰہُ بِذُنُوۡبِہِمۡ ؕ وَ مَا کَانَ لَہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّاقٍ ﴿۲۱﴾

(21 - الغافر)

Qari:


Have they not traveled through the land and observed how was the end of those who were before them? They were greater than them in strength and in impression on the land, but Allah seized them for their sins. And they had not from Allah any protector.

کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھ لیتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ وہ ان سے زور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے لحاظ سے کہیں بڑھ کر تھے تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ اور ان کو خدا (کے عذاب) سے کوئی بھی بچانے والا نہ تھا

[ اَوَ: کیا] [لَمْ يَسِيْرُوْا : وہ چلے پھرے نہیں] [فِي الْاَرْضِ : زمین میں] [فَيَنْظُرُوْا : تو وہ دیکھتے] [كَيْفَ كَانَ : کیسا ہوا] [عَاقِبَةُ : انجام ] [الَّذِيْنَ : ان لوگوں کا جو] [كَانُوْا : تھے] [مِنْ قَبْلِهِمْ ۭ : ان سے پہلے] [كَانُوْا هُمْ : وہ تھے] [اَشَدَّ مِنْهُمْ : زیادہ سخت ان سے] [قُوَّةً وَّاٰثَارًا : قوت اور آثار] [فِي الْاَرْضِ : زمین میں] [فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ : تو انہیں آپکڑا اللہ نے] [بِذُنُوْبِهِمْ ۭ : ان کے گناہوں کے سبب] [وَمَا كَانَ : اور نہیں ہے] [لَهُمْ : ان کیلئے] [مِّنَ اللّٰهِ : اللہ سے] [مِنْ وَّاقٍ : کوئی بچانے والا]

Tafseer / Commentary

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کیا تیری رسالت کے جھٹلانے والے کفار نے اپنے سے پہلے کے رسولوں کو جھٹلانے والے کفار کی حالتوں کا معائنہ ادھر ادھر چل پھر کر نہیں کیا جو ان سے زیادہ قوی طاقتور اور جثہ دار تھے۔ جن کے مکانات اور عالیشان عمارتوں کے کھنڈرات اب تک موجود ہیں ۔ جو ان سے زیادہ باتمکنت تھے۔ ان سے بڑی عمروں والے تھے، جب ان کے کفر اور گناہوں کی وجہ سے عذاب الٰہی ان پر آیا۔ تو نہ تو کوئی اسے ہٹا سکا نہ کسی میں مقابلہ کی طاقت پائی گئی نہ اس سے بچنے کی کوئی صورت نکلی، اللہ کا غضب ان پر برس پڑنے کی وجہ یہ ہوئی کہ ان کے پاس بھی ان کے رسول واضح دلیلیں اور صاف روشن حجتیں لے کر آئے باوجود اس کے انہوں نے کفر کیا جس پر اللہ نے انہیں ہلا کر دیا اور کفار کے لئے انہیں باعث عبرت بنا دیا۔ اللہ تعالیٰ پوری قوت والا، سخت پکڑ والا، شدید عذاب والا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے تمام عذابوں سے نجات دے۔

Select your favorite tafseer