| Qari: |
So when she heard of their scheming, she sent for them and prepared for them a banquet and gave each one of them a knife and said [to Joseph], "Come out before them." And when they saw him, they greatly admired him and cut their hands and said, "Perfect is Allah! This is not a man; this is none but a noble angel."
جب زلیخا نے ان عورتوں کی (گفتگو جو حقیقت میں دیدار یوسف کے لیے ایک) چال (تھی) سنی تو ان کے پاس (دعوت کا) پیغام بھیجا اور ان کے لیے ایک محفل مرتب کی۔ اور (پھل تراشنے کے لیے) ہر ایک کو ایک چھری دی اور (یوسف سے) کہا کہ ان کے سامنے باہر آؤ۔ جب عورتوں نے ان کو دیکھا تو ان کا رعب (حسن) ان پر (ایسا) چھا گیا کہ (پھل تراشتے تراشتے) اپنے ہاتھ کاٹ لیے اور بےساختہ بول اٹھیں کہ سبحان الله (یہ حسن) یہ آدمی نہیں کوئی بزرگ فرشتہ ہے
[فَلَمَّا: پھر جب] [سَمِعَتْ: اس نے سنا] [بِمَكْرِهِنَّ: ان کا فریب] [اَرْسَلَتْ: دعوت بھیجی] [اِلَيْهِنَّ: ان کی طرف] [وَاَعْتَدَتْ: اور تیار کی] [لَهُنَّ: ان کے لیے] [مُتَّكَاً: ایک محفل] [وَّاٰتَتْ: اور دی] [كُلَّ وَاحِدَةٍ: ہر ایک کو] [مِّنْهُنَّ: ان میں سے] [سِكِّيْنًا: ایک ایک چھری] [وَّقَالَتِ: اور کہا] [اخْرُجْ: نکل آ] [عَلَيْهِنَّ: ان پر (ان کے سامنے)] [فَلَمَّا: پھر جب] [رَاَيْنَهٗٓ: انہوں نے اسے دیکھا] [اَكْبَرْنَهٗ: ان پر اس کا رعب چھا گیا] [وَقَطَّعْنَ: اور انہوں نے کاٹ لیے] [اَيْدِيَهُنَّ: اپنے ہاتھ] [وَقُلْنَ: اور کہنے لگیں] [حَاشَ: پناہ] [لِلّٰهِ: اللہ کی] [مَا ھٰذَا: نہیں یہ] [بَشَرًا: بشر] [اِنْ: نہیں] [ھٰذَآ: یہ] [اِلَّا: مگر] [مَلَكٌ: فرشتہ] [كَرِيْمٌ: بزرگ]