| Qari: |
Or do they say [about the Prophet], "He invented it?" Say, "Then bring forth a surah like it and call upon [for assistance] whomever you can besides Allah, if you should be truthful."
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اس طرح کی ایک سورت بنا لاؤ اور خدا کے سوا جن کو تم بلا سکو بلا بھی لو
[اَمْ: کیا] [يَــقُوْلُوْنَ: وہ کہتے ہیں] [افْتَرٰىهُ: وہ اسے بنالایا ہے] [قُلْ: آپ کہدیں] [فَاْتُوْا: پس لے آؤ تم] [بِسُوْرَةٍ: ایک ہی سورت] [مِّثْلِهٖ: اس جیسی] [وَادْعُوْا: اور بلالو تم] [مَنِ: جسے] [اسْتَــطَعْتُمْ: تم بلا سکو] [مِّنْ: سے] [دُوْنِ اللّٰهِ: اللہ کے سوا] [اِنْ: اگر] [كُنْتُمْ: تم ہو] [صٰدِقِيْنَ: سچے]