وَ الَّذِیۡنَ کَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآءُ سَیِّئَۃٍۭ بِمِثۡلِہَا ۙ وَ تَرۡہَقُہُمۡ ذِلَّۃٌ ؕ مَا لَہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مِنۡ عَاصِمٍ ۚ کَاَنَّمَاۤ اُغۡشِیَتۡ وُجُوۡہُہُمۡ قِطَعًا مِّنَ الَّیۡلِ مُظۡلِمًا ؕ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۷﴾

(27 - یونس)

Qari:


But they who have earned [blame for] evil doings - the recompense of an evil deed is its equivalent, and humiliation will cover them. They will have from Allah no protector. It will be as if their faces are covered with pieces of the night - so dark [are they]. Those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.

اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا۔ اور ان کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گی۔ اور کوئی ان کو خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ ان کے مونہوں (کی سیاہی کا یہ عالم ہوگا کہ ان) پر گویا اندھیری رات کے ٹکڑے اُڑھا دیئے گئے ہیں۔ یہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

[وَالَّذِيْنَ: اور وہ لوگ جو] [كَسَبُوا: انہوں نے کمائیں] [السَّيِّاٰتِ: برائیاں] [جَزَاۗءُ: بدلہ] [سَـيِّئَةٍ: برائی] [بِمِثْلِهَا: اس جیسا] [وَتَرْهَقُھُمْ: اور ان پر چڑھے گی] [ذِلَّةٌ: ذلت] [مَا لَھُمْ: ان کے لیے نہیں] [مِّنَ: سے] [اللّٰهِ: اللہ] [مِنْ: کوئی] [عَاصِمٍ: بچانے والا] [كَاَنَّمَآ: گویا کہ] [اُغْشِيَتْ: ڈھانک دئیے گئے] [وُجُوْهُھُمْ: ان کے چہرے] [قِطَعًا: ٹکڑے] [مِّنَ: سے] [الَّيْلِ: رات] [مُظْلِمًا: تاریک] [اُولٰۗىِٕكَ: وہی لوگ] [اَصْحٰبُ النَّارِ: جہنم والے] [ھُمْ: وہ سب] [فِيْهَا: اس میں] [خٰلِدُوْنَ: ہمیشہ رہیں گے]

Tafseer / Commentary

ایک تقابلی جائزہ
نیکوں کا حال بیان فرما کر اب بدوں کا حال بیان ہو رہا ہے۔ ان کی نیکیاں بڑھا کر ان کی برائیاں برابر ہی رکھی جائیں گی۔ نیکی کم مگر بدکاریاں ان کے چہروں پر سیاہیاں بن کر چڑھ جائیں گی ذلت و پستی سے ان کے منہ کالے پڑ جائیں گے۔ یہ اپنے مظالم سے اللہ کو بےخبر سمجھتے رہے حالانکہ انہیں اس دن تک کی ڈھیل ملی تھی۔ آج آنکھیں چڑھ جائیں گی شکلیں بگڑ جائیں گی، کوئی نہ ہوگا جو کام آئے اور عذاب سے بچائے، کوئی بھاگنے کی جگہ نہ نظر آئے گی۔ اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ کافروں کے چہرے ان کے کفر کی وجہ سے سیاہ ہوں گے، اب کفر کا مزہ اٹھاؤ۔ مومنوں کے منہ نورانی اور چمکیلے، گورے اور صاف ہوں گے، کافروں کے چہرے ذلیل اور پست ہوں گے۔

Select your favorite tafseer