| Qari: |
It is He who enables you to travel on land and sea until, when you are in ships and they sail with them by a good wind and they rejoice therein, there comes a storm wind and the waves come upon them from everywhere and they assume that they are surrounded, supplicating Allah, sincere to Him in religion, "If You should save us from this, we will surely be among the thankful."
وہی تو ہے جو تم کو جنگل اور دریا میں چلنے پھرنے اور سیر کرنے کی توفیق دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں (سوار) ہوتے اور کشتیاں پاکیزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے کر چلنے لگتی ہیں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہیں تو ناگہاں زناٹے کی ہوا چل پڑتی ہے اور لہریں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتی ہوئی) آنے لگتی ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ (اب تو) لہروں میں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہی کی عبادت کرکے اس سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تیرے) بہت ہی شکر گزار ہوں
[ھُوَ: وہی] [الَّذِيْ: جو کہ] [يُسَيِّرُكُمْ: تمہیں چلاتا ہے] [فِي الْبَرِّ: خشکی میں] [وَالْبَحْرِ: اور دریا] [حَتّٰى: یہاں تک] [اِذَا: جب] [كُنْتُمْ: تم ہو] [فِي الْفُلْكِ: کشتی میں] [وَجَرَيْنَ: اور وہ چلیں] [بِهِمْ: ان کے ساتھ] [بِرِيْحٍ: ہوا کے ساتھ] [طَيِّبَةٍ: پاکیزہ] [وَّفَرِحُوْا: اور وہ خوش ہوئے] [بِهَا: اس سے] [جَاۗءَتْهَا: اس پر آئی] [رِيْحٌ: ایک ہوا] [عَاصِفٌ: تند وتیز] [وَّجَاۗءَھُمُ: اور ان پر آئی] [الْمَوْجُ: موج] [مِنْ: سے] [كُلِّ: ہر جگہ (ہر طرف)] [مَكَانٍ: ہر جگہ (ہر طرف)] [وَّظَنُّوْٓا: اور انہوں نے جان لیا] [اَنَّھُمْ: کہ وہ] [اُحِيْطَ: گھیر لیا گیا] [بِهِمْ: انہیں] [دَعَوُا: وہ پکارنے لگے] [اللّٰهَ: اللہ] [مُخْلِصِيْنَ: خالص ہوکر] [لَهُ: اس کے] [الدِّيْنَ: دین (بندگی)] [لَىِٕنْ: البتہ اگر] [اَنْجَيْـتَنَا: تو نجات دے ہمیں] [مِنْ: سے] [هٰذِهٖ: اس] [لَنَكُوْنَنَّ: تو ہم ضرور ہوں گے] [مِنَ: سے] [الشّٰكِرِيْنَ: شکر گزار (جمع)]