وَ لَوۡ یُعَجِّلُ اللّٰہُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسۡتِعۡجَالَہُمۡ بِالۡخَیۡرِ لَقُضِیَ اِلَیۡہِمۡ اَجَلُہُمۡ ؕ فَنَذَرُ الَّذِیۡنَ لَا یَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۱۱﴾

(11 - یونس)

Qari:


And if Allah was to hasten for the people the evil [they invoke] as He hastens for them the good, their term would have been ended for them. But We leave the ones who do not expect the meeting with Us, in their transgression, wandering blindly

اور اگر خدا لوگوں کی برائی میں جلدی کرتا جس طرح وہ طلب خیر میں جلدی کرتے ہیں۔ تو ان کی (عمر کی) میعاد پوری ہوچکی ہوتی سو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں انہیں ہم چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں

[وَلَوْ: اور اگر] [يُعَجِّلُ: جلد بھیجدیتا] [اللّٰهُ: اللہ] [لِلنَّاسِ: لوگوں کو] [الشَّرَّ: برائی] [اسْتِعْجَالَھُمْ: جلد چاہتے ہیں] [بِالْخَيْرِ: بھلائی] [لَقُضِيَ: تو پھر ہوچکی ہوتی] [اِلَيْهِمْ: ان کی طرف] [اَجَلُھُمْ: ان کی عمر کی میعاد] [فَنَذَرُ: پس ہم چھوڑ دیتے ہیں] [الَّذِيْنَ: وہ لوگ جو] [لَا يَرْجُوْنَ: وہ امید نہیں رکھتے] [لِقَاۗءَنَا: ہماری ملاقات] [فِيْ: میں] [طُغْيَانِهِمْ: ان کی سرکشی] [يَعْمَهُوْنَ: وہ بہکتے ہیں]

Tafseer / Commentary

اللہ تعالیٰ اپنے احسانات کا تذکرہ فرماتے ہیں
فرمان ہے کہ میرے الطاف اور میری مہربانیوں کو دیکھو، کہ بندے کبھی کبھی تنگ آکر، گھبرا کر اپنے لیے، اپنے بال بچوں کے لیے اپنے مالک کے لیے، بد دعائیں کر بیٹھتے ہیں لیکن میں انہیں قبول کرنے میں جلدی نہیں کرتا۔ ورنہ وہ کسی گھر کے نہ رہیں جیسے کہ میں انہی چیزوں کی برکت کی دعائیں قبول فرمالیا کرتا ہوں ۔ ورنہ یہ تباہ ہو جاتے ۔ پس بندوں کو ایسی بدعاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ چنانچہ مسند بزار کی حدیث میں ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) فرماتے ہیں ۔ اپنی جان و مال پر بد دعا نہ کرو ۔ ایسا نہ ہو کہ کسی قبولیت کی ساعت موافقت کر جائے اور وہ بد دعا قبول ہو جائے۔ اسی مضمون کا بیان ( وَيَدْعُ الْاِنْسَان بالشَّرِّ دُعَاۗءَهٗ بالْخَيْرِ ۭ وَكَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا 11؀) 17- الإسراء:11) میں ہے۔ غرض یہ ہے کہ انسان کا کسی وقت اپنی اولاد مال وغیرہ کے لیے بد دعا کرنا کہ اللہ اسے غارت کرے وغیرہ۔ ایک نیک دعاؤں کی طرح قبولیت میں ہی آجا کرے تو لوگ برباد ہو جائیں ۔

Select your favorite tafseer