| Qari: |
Whoever does righteousness - it is for his [own] soul; and whoever does evil [does so] against it. And your Lord is not ever unjust to [His] servants.
جو نیک کام کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں
[مَنْ عَمِلَ : جس نے عمل کیا] [صَالِحًــا : اچھے] [فَلِنَفْسِهٖ : تو اپنی ذات کیلئے] [وَمَنْ اَسَاۗءَ : اور جسنے بُرائی کی] [فَعَلَيْهَا ۭ: تو اس پر (ا سکا وبال)] [ وَمَا رَبُّكَ : اور نہیں آپ کا رب] [بِظَلَّامٍ : مطلق ظلم کرنے والا] [لِّـلْعَبِيْدِ : اپنے بندوں پر]
ناکردہ گناہ سزا نہیں پاتا۔
اس آیت کا مطلب بہت صاف ہے بھلائی کرنے والے کے اعمال کا نفع اسی کو ہوتا ہے اور برائی کرنے والے کی برائی کا وبال بھی اسی کی طرف لوٹتا ہے۔ پروردگار کی ذات ظلم سے پاک ہے۔ ایک کے گناہ پر دوسرے کو وہ نہیں پکڑتا۔ ناکردہ گناہ کو وہ سزا نہیں دیتا۔ پہلے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) بھیجتا ہے۔ اپنی کتاب اتارتا ہے، اپنی حجت تمام کرتا ہے، اپنی باتیں پہنچا دیتا ہے، اب بھی جو نہ مانے وہ مستحق عذاب و سزا قرار دے دیا جاتا ہے۔