| Qari: |
And that which We have revealed to you, [O Muhammad], of the Book is the truth, confirming what was before it. Indeed, Allah, of His servants, is Acquainted and Seeing.
اور یہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے برحق ہے۔ اور ان (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کی ہیں۔ بےشک خدا اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) دیکھنے والا ہے
[وَالَّذِيْٓ : اور وہ جو] [اَوْحَيْنَآ : ہم نے وحی بھیجی ہے] [اِلَيْكَ : تمہاری طرف] [مِنَ الْكِتٰبِ : کتاب] [هُوَ : وہ] [الْحَــقُّ : حق] [مُصَدِّقًا : تصدیق کرنے والی] [لِّمَا : اس کی جو] [بَيْنَ يَدَيْهِ ۭ : ان کے پاس] [اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ] [بِعِبَادِهٖ : اپنے بندوں سے] [لَخَبِيْرٌۢ : البتہ باخبر] [بَصِيْرٌ : دیکھنے والا]
فضائل قرآن
قرآن اللہ کا حق کلام ہے اور جس طرح اگلی کتابیں اس کی خبر دیتی رہی ہیں یہ بھی ان اگلی سچی کتابوں کی سچائی ثابت کر رہا ہے۔ رب خبیر و بصیر ہے۔ ہر مستحق فضیلت کو بخوبی جانتا ہے۔ انبیاء کو انسانوں پر اس نے اپنے وسیع علم سے فضیلت دی ہے۔ پھر انبیاء میں بھی آپس میں مرتبے مقرر کر دیئے ہیں اور علی الاطلاق حضور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا درجہ سب سے بڑا کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے تمام انبیاء پر درود و سلام بھیجے۔