یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ ؕ ہَلۡ مِنۡ خَالِقٍ غَیۡرُ اللّٰہِ یَرۡزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۫ۖ فَاَنّٰی تُؤۡفَکُوۡنَ ﴿۳﴾

(3 - فاطر)

Qari:


O mankind, remember the favor of Allah upon you. Is there any creator other than Allah who provides for you from the heaven and earth? There is no deity except Him, so how are you deluded?

لوگو خدا کے جو تم پر احسانات ہیں ان کو یاد کرو۔ کیا خدا کے سوا کوئی اور خالق (اور رازق ہے) جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟

[يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ : اے لوگو] [اذْكُرُوْا : تم یاد کرو] [نِعْمَتَ اللّٰهِ : اللہ کی نعمت] [عَلَيْكُمْ ۭ : اپنے اوپر] [هَلْ : کیا] [مِنْ خَالِقٍ : کوئی پیدا کرنے والا] [غَيْرُ اللّٰهِ : اللہ کے سوا] [يَرْزُقُكُمْ : وہ تمہیں رزق دیتا ہے] [مِّنَ السَّمَاۗءِ : آسمان سے] [وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین] [لَآ : نہیں] [اِلٰهَ : کوئی معبود] [اِلَّا هُوَ ڮ : اس کے سوا] [فَاَنّٰى : تو کہاں] [تُـؤْفَكُوْنَ : الٹے پھرے جاتے ہو تم]

Tafseer / Commentary

اس بات کی دلیل یہاں ہو رہی ہے کہ عبادتوں کے لائق صرف اللہ ہی کی ذات ہے کیونکہ خالق و رازق صرف وہی ہے۔ پھر اس کے سوا دوسروں کی عبادت کرنا فاش غلطی ہے۔ دراصل اس کے سوا لائق عبادت اور کوئی نہیں ۔ پھر تم اس واضح دلیل اور ظاہر برہان کے بعد کیسے بہک رہے ہو؟ اور دوسروں کی عبادت کی طرف جھکے جاتے ہو؟ واللہ اعلم۔

Select your favorite tafseer