| Qari: |
Whatever Allah grants to people of mercy - none can withhold it; and whatever He withholds - none can release it thereafter. And He is the Exalted in Might, the Wise.
خدا جو اپنی رحمت (کا دروازہ) کھول دے تو کوئی اس کو بند کرنے والا نہیں۔ اور جو بند کردے تو اس کے بعد کوئی اس کو کھولنے والا نہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
[مَا يَفْتَحِ : جو کھول دے] [اللّٰهُ : اللہ] [لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے] [مِنْ رَّحْمَةٍ : رحمت سے] [فَلَا مُمْسِكَ : تو بند کرنے والا انہیں] [لَهَا ۚ : اس کا] [وَمَا يُمْسِكْ ۙ : اور جو وہ بند کردے] [فَلَا مُرْسِلَ : تو کوئی بھیجنے والا نہیں] [لَهٗ : اس کا] [مِنْۢ بَعْدِهٖ ۭ : اس کے بعد] [وَهُوَ : اور وہ] [الْعَزِيْزُ : غالب] [الْحَكِيْمُ: حکمت والا]
اللہ تعالیٰ کا چاہا ہوا سب کچھ ہو کر رہتا ہے بغیر اس کی چاہت کے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ جو وہ دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ۔ اور جسے وہ روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں ۔ نماز فرض کے سلام کے بعد اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہمیشہ یہ کلمات پڑھتے۔ اور حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) فضول گوئی اور کثرت سوال اور مال کی بربادی سے منع فرماتے تھے اور آپ لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے اور ماؤں کی نافرنیاں کرنے اور خود لینے اور دوسروں کو نہ دینے سے بھی روکتے تھے (بخاری ۔ مسلم وغیرہ) صحیح مسلم شریف میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے اسی آیت جیسی آیت ( وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗٓ اِلَّا هُوَ ۭ وَاِنْ يَّمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ 17) 6- الانعام:17) ہے۔ اور بھی اس کی نظیر کی آیتیں بہت سی ہیں ۔ حضرت امام مالک رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بارش برستی تو حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہم پر فتح کے تارے سے بارش برسائی گئی۔ پھر اسی آیت کی تلاوت کرتے (ابن ابی حاتم)