Qari: |
If Allah should return you to a faction of them [after the expedition] and then they ask your permission to go out [to battle], say, "You will not go out with me, ever, and you will never fight with me an enemy. Indeed, you were satisfied with sitting [at home] the first time, so sit [now] with those who stay behind."
پھر اگر خدا تم کو ان میں سے کسی گروہ کی طرف لے جائے اور وہ تم سے نکلنے کی اجازت طلب کریں تو کہہ دینا کہ تم میرے ساتھ ہرگز نہیں نکلو گے اور نہ میرے ساتھ (مددگار ہوکر) دشمن سے لڑائی کرو گے۔ تم پہلی دفعہ بیٹھ رہنے سے خوش ہوئے تو اب بھی پیچھے رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو
[فَاِنْ: پھر اگر] [رَّجَعَكَ: وہ آپ کو واپس لے جائے] [اللّٰهُ: اللہ] [اِلٰى: طرف] [طَاۗىِٕفَةٍ: کسی گروہ] [مِّنْهُمْ: ان سے] [فَاسْتَاْذَنُوْكَ: پھر وہ آپ سے اجازت مانگیں] [لِلْخُرُوْجِ: نکلنے کے لیے] [فَقُلْ: تو آپ کہدیں] [لَّنْ تَخْرُجُوْا: تم ہرگز نہ نکلو گے] [مَعِيَ: میرے ساتھ] [اَبَدًا: کبھی بھی] [وَّ: اور] [لَنْ تُقَاتِلُوْا: ہر گز نہ لڑوگے] [مَعِيَ: میرے ساتھ] [عَدُوًّا: دشمن] [اِنَّكُمْ: بیشک تم] [رَضِيْتُمْ: تم نے پسند کیا] [بِالْقُعُوْدِ: بیٹھ رہنے کو] [اَوَّلَ: پہلی] [مَرَّةٍ: بار] [فَاقْعُدُوْا: سو تم بیٹھو] [مَعَ: ساتھ] [الْخٰلِفِيْنَ: پیچھے رہ جانے والے]
مکاروں کی سزا
فرمان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تجھے سلامتی کے ساتھ اس غزوے سے واپس مدینے پہنچا دے اور ان میں سے کوئی جماعت تجھ سے کسی اور غزوے میں تیرے ساتھ چلنے کی درخواست کرے تو بطور ان کو سزا دینے کے تو صاف کہہ دینا کہ نہ تو تم میرے ساتھ والوں میں میرے ساتھ چل سکتے ہو نہ تم میری ہمراہی میں دشمنوں سے جنگ کر سکتے ہو ۔ تم جب موقعہ پر دغا دے گئے اور پہلی مرتبہ ہی بیٹھ رہے تو اب تیاری کے کیا معنی؟ پس یہ آیت مثل ( وَنُقَلِّبُ اَفْــــِٕدَتَهُمْ وَاَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوْا بِهٖٓ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّنَذَرُهُمْ فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ ١١٠ ۧ) 6- الانعام:110) کے ہے بدی کا برا بدلہ بدی کے بعد ملتا ہے جیسے کہ نیکی کی جزاء بھی نیکی کے بعد ملتی ہے۔ عمرہ حدیبیہ کے وقت قرآنی نے فرمایا تھا ( سَيَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْــطَلَقْتُمْ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُم 15) 48- الفتح:15) یعنی جب تم غنیمتیں لینے چلو گے یہ پیچھے رہ جانے والے لوگ تم سے کہیں گے کہ ہمیں اجازت دو ہم بھی تمہارے ساتھ ہو لیں ۔ یہاں فرمایا کہ ان سے کہہ دینا کہ بیٹھ رہنے والوں میں ہی تم بھی رہو ۔ جو عورتوں کی طرح گھروں میں گھسے رہتے ہیں ۔