| Qari: |
And thus We have revealed to you an inspiration of Our command. You did not know what is the Book or [what is] faith, but We have made it a light by which We guide whom We will of Our servants. And indeed, [O Muhammad], you guide to a straight path -
اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاری طرف روح القدس کے ذریعے سے (قرآن) بھیجا ہے۔ تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ایمان کو۔ لیکن ہم نے اس کو نور بنایا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں۔ اور بےشک (اے محمدﷺ) تم سیدھا رستہ دکھاتے ہو
[وَكَذٰلِكَ: اور اسی طرح] [ اَوْحَيْنَآ: وحی کی ہم نے] [ اِلَيْكَ رُوْحًا: آپ کی طرف ایک وحی کو] [ مِّنْ اَمْرِنَا: اپنے حکم سے] [ مَا كُنْتَ تَدْرِيْ: نہ تھا تو جانتا] [ مَا الْكِتٰبُ: کتاب کیا ہے] [ وَلَا الْاِيْمَانُ: اور نہ ایمان] [ وَلٰكِنْ: لیکن] [ جَعَلْنٰهُ: بنایا ہم نے اس کو] [ نُوْرًا: نور] [ نَّهْدِيْ بِهٖ: راہ دکھاتے ہیں ہم ساتھ اس کے] [ مَنْ: جس کو] [ نَّشَاۗءُ: ہم چاہتے ہیں] [ مِنْ عِبَادِنَا: اپنے بندوں میں سے] [ وَاِنَّكَ لَـــتَهْدِيْٓ: اور بے شک آپ رہنمائی کرتے ہیں ۔ البتہ آپ ہدایت ہیں] [ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ: صراط مستقیم کی طرف]