| Qari: |
O you who have believed, let those whom your right hands possess and those who have not [yet] reached puberty among you ask permission of you [before entering] at three times: before the dawn prayer and when you put aside your clothing [for rest] at noon and after the night prayer. [These are] three times of privacy for you. There is no blame upon you nor upon them beyond these [periods], for they continually circulate among you - some of you, among others. Thus does Allah make clear to you the verses; and Allah is Knowing and Wise.
مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے
[يٰٓاَيُّهَا: اے] [الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا: جو ایمان لائے (ایمان والو)] [لِيَسْتَاْذِنْكُمُ: چاہئے کہ اجازت لیں تم سے] [الَّذِيْنَ: وہ جو کہ] [مَلَكَتْ: مالک ہوئے] [اَيْمَانُكُمْ: تمہارے دائیں ہاتھ (غلام)] [وَالَّذِيْنَ: اور وہ لوگ جو] [لَمْ يَبْلُغُوا: نہیں پہنچے] [الْحُلُمَ: احتلام۔ شعور] [مِنْكُمْ: تم میں سے] [ثَلٰثَ: تین] [مَرّٰتٍ: بار۔ وقت] [مِنْ قَبْلِ: پہلے] [صَلٰوةِ الْفَجْرِ: نماز فجر] [وَحِيْنَ: اور جب] [تَضَعُوْنَ: اتار کر رکھ دیتے ہو] [ثِيَابَكُمْ: اپنے کپڑے] [مِّنَ: سے۔ کو] [الظَّهِيْرَةِ: دوپہر] [وَمِنْۢ بَعْدِ: اور بعد] [صَلٰوةِ الْعِشَاۗءِ: نماز عشا] [ثَلٰثُ: تین] [عَوْرٰتٍ: پردہ] [لَّكُمْ: تمہارے لیے] [لَيْسَ عَلَيْكُمْ: نہیں تم پر] [وَلَا عَلَيْهِمْ: اور نہ ان پر] [جُنَاحٌ: کوئی گناہ] [بَعْدَهُنَّ: ان کے بعد۔ علاوہ] [طَوّٰفُوْنَ: پھیرا کرنے والے] [عَلَيْكُمْ: تمہارے پاس] [بَعْضُكُمْ: تم میں سے بعض (ایک)] [عَلٰي: پر۔ پاس] [بَعْضٍ: بعض (دوسرے)] [كَذٰلِكَ: اسی طرح] [يُبَيِّنُ اللّٰهُ: واضح کرتا ہے اللہ] [لَكُمُ: تمہارے لیے] [الْاٰيٰتِ: احکام] [وَاللّٰهُ: اور اللہ] [عَلِيْمٌ: جاننے والا] [حَكِيْمٌ: حکمت والا]