| Qari: |
And let not those of virtue among you and wealth swear not to give [aid] to their relatives and the needy and the emigrants for the cause of Allah, and let them pardon and overlook. Would you not like that Allah should forgive you? And Allah is Forgiving and Merciful.
اور جو لوگ تم میں صاحب فضل (اور صاحب) وسعت ہیں، وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں اور محتاجوں اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہیں دیں گے۔ ان کو چاہیئے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ خدا تم کو بخش دے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
[وَلَا يَاْتَلِ: اور قسم نہ کھائیں] [اُولُوا الْفَضْلِ: فضیلت والے] [مِنْكُمْ: تم میں سے] [وَالسَّعَةِ: اور وسعت والے] [اَنْ يُّؤْتُوْٓا: کہ (نہ) دیں] [اُولِي الْقُرْبٰى: قرابت دار] [وَالْمَسٰكِيْنَ: اور مسکینوں] [وَالْمُهٰجِرِيْنَ: اور ہجرت کرنیوالے] [فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ: اللہ کی راہ میں] [وَلْيَعْفُوْا: اور چاہئے کہ وہ معاف کردیں] [وَلْيَصْفَحُوْا: اور وہ در گزر کریں] [اَلَا تُحِبُّوْنَ: کیا تم نہیں چاہتے؟] [اَنْ يَّغْفِرَ اللّٰهُ: کہ اللہ بخشدے] [لَكُمْ: تمہیں] [وَاللّٰهُ: اور اللہ] [غَفُوْرٌ: بخشنے والا] [رَّحِيْمٌ: نہایت مہربان]