Qari: |
Wherever you may be, death will overtake you, even if you should be within towers of lofty construction. But if good comes to them, they say, "This is from Allah "; and if evil befalls them, they say, "This is from you." Say, "All [things] are from Allah." So what is [the matter] with those people that they can hardly understand any statement?
(اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہے گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمدﷺ تم سے) کہتے ہیں کہ یہ گزند آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے
[اَيْنَ مَا: جہاں کہیں] [تَكُوْنُوْا: تم ہوگے] [يُدْرِكْكُّمُ: تمہیں پالے گی] [الْمَوْتُ: موت] [وَلَوْ كُنْتُمْ: اور اگرچہ تم ہو] [فِيْ بُرُوْجٍ: برجوں میں] [مُّشَـيَّدَةٍ: مضبوط] [وَاِنْ: اور اگر] [تُصِبْھُمْ: انہیں پہنچے] [حَسَـنَةٌ: کوئی بھلائی] [يَّقُوْلُوْا: وہ کہتے ہیں] [هٰذِهٖ: یہ] [مِنْ: سے] [عِنْدِ اللّٰهِ: اللہ کے پاس (طرف)] [وَاِنْ: اور اگر] [تُصِبْھُمْ: انہیں پہنچے] [سَيِّئَةٌ: کچھ برائی] [يَّقُوْلُوْا: وہ کہتے ہیں] [هٰذِهٖ: یہ] [مِنْ: سے] [عِنْدِكَ: آپ کی طرف سے] [قُلْ: کہدیں] [كُلٌّ: سب] [مِّنْ؛سے] [عِنْدِ اللّٰهِ: اللہ کے پاس (طرف)] [فَمَالِ: تو کیا ہوا] [هٰٓؤُلَاۗءِ: اس] [الْقَوْمِ: قوم] [لَا يَكَادُوْنَ: نہیں لگتے] [يَفْقَهُوْنَ: کہ سمجھیں] [حَدِيْثًا: بات]