| Qari: |
And We made the son of Mary and his mother a sign and sheltered them within a high ground having level [areas] and flowing water.
اور ہم نے مریم کے بیٹے (عیسیٰ) اور ان کی ماں کو (اپنی) نشانی بنایا تھا اور ان کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا، پناہ دی تھی
[وَجَعَلْنَا: اور ہم نے بنایا] [ابْنَ مَرْيَمَ: مریم کے بیٹے (عیسی) کو] [وَاُمَّهٗٓ: اور ان کی ماں] [اٰيَةً: ایک نشانی] [وَّاٰوَيْنٰهُمَآ: اور ہم نے انہیں ٹھکانہ دیا] [اِلٰى: طرف] [رَبْوَةٍ: ایک بلند ٹیلہ] [ذَاتِ قَرَارٍ: ٹھہرنے کا مقام] [وَّمَعِيْنٍ: اور جاری پانی]
ربوہ کے معنی
حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور مریم کو اللہ نے اپنی قدرت کاملہ کے اظہار کی ایک زبردست نشانی بنایا آدم کو مرد وعورت کے بغیر پیدا کیا حوا کو صرف مرد سے بغیر عورت کے پیدا کیا عیسیٰ (علیہ السلام) کو صرف عورت سے بغیر مرد کے پیدا کیا ۔ بقیہ تمام انسانوں کو مرد وعورت سے پیدا کیا ۔ ربوہ کہتے ہیں بلند زمین کو جو ہری اور پیداوار کے قابل ہو وہ جگہ گھاس پانی والی تروتازہ اور ہری بھری تھی ۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے اس غلام اور نبی کو اور انکی صدیقہ والدہ کو جو اللہ کی بندی اور لونڈی تھیں جگہ دی تھی ۔ وہ جاری پانی والی صاف ستھری ہموار زمین تھی ۔ کہتے ہیں یہ ٹکڑا مصر کا تھا یا دمشق کا یا فلسطین کا۔ ربوۃ ریتلی زمین کو بھی کہتے ہیں ۔ چنانچہ ایک بہت ہی غریب حدیث میں ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) نے کسی صحابی (رض) سے فرمایا تھا کہ تیرا انتقال ربوہ میں ہوگا ۔ وہ ریتلی زمین میں فوت ہوئے۔ ان تمام اقوال میں زیادہ قریب قول وہ ہے کہ مراد اس سے نہر ہے جیسے اور آیت میں اس طرح بیان فرمایا گیا ہے آیت ( قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا 24) 19- مريم:24) تیرے رب نے تیرے قدموں تلے ایک جاری نہر بہادی ہے ۔ پس یہ مقام بیت المقدس کا مقام ہے تو گویا اس آیت کی تفسیر یہ آیت ہے اور قرآن کی تفسیر اولاً قرآن سے پھر حدیث سے پھر آثار سے کرنی چاہے۔