Qari: |
And the record [of deeds] will be placed [open], and you will see the criminals fearful of that within it, and they will say, "Oh, woe to us! What is this book that leaves nothing small or great except that it has enumerated it?" And they will find what they did present [before them]. And your Lord does injustice to no one.
اور (عملوں کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔ (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا
[وَوُضِـعَ: اور رکھی جائے گی] [الْكِتٰبُ: کتاب] [فَتَرَى: سو تم دیکھو گے] [الْمُجْرِمِيْنَ: مجرم (جمع)] [مُشْفِقِيْنَ: ڈرتے ہوئے] [مِمَّا: اس سے جو] [فِيْهِ: اس میں] [وَيَقُوْلُوْنَ: اور وہ کہیں گے] [يٰوَيْلَتَنَا: ہائے ہماری شامتِ اعمال] [مَالِ: کیسی ہے] [هٰذَا الْكِتٰبِ: یہ کتاب (تحریر)] [لَا يُغَادِرُ: یہ نہیں چھوڑتی] [صَغِيْرَةً: چھوٹی بات] [وَّلَا: اور نہ] [كَبِيْرَةً: بڑی بات] [اِلَّآ اَحْصٰىهَا: مگر وہ اسے گھیرے (قلم بند کیے) ہوئے] [وَ: اور] [وَجَدُوْا: وہ پالیں گے] [مَا عَمِلُوْا: جو انہوں نے کیا] [حَاضِرًا: سامنے] [وَلَا يَظْلِمُ: اور ظلم نہیں کرے گا] [رَبُّكَ: تمہارا رب] [اَحَدًا: کسی پر]