| Qari: |
The people of Noah denied before them and the [disbelieving] factions after them, and every nation intended [a plot] for their messenger to seize him, and they disputed by [using] falsehood to [attempt to] invalidate thereby the truth. So I seized them, and how [terrible] was My penalty.
ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد اور اُمتوں نے بھی (پیغمبروں کی) تکذیب کی۔ اور ہر اُمت نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہی قصد کیا کہ اس کو پکڑ لیں اور بیہودہ (شہبات سے) جھگڑتے رہے کہ اس سے حق کو زائل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا (سو دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا
[كَذَّبَتْ : جھٹلایا] [قَبْلَهُمْ : ان سے قبل] [قَوْمُ نُوْحٍ : نوح کی قوم] [وَّالْاَحْزَابُ : اور گروہ (جمع)] [مِنْۢ بَعْدِهِمْ ۠ : ان کے بعد] [وَهَمَّتْ : اور ارادہ باندھا] [كُلُّ اُمَّةٍۢ : ہر امت] [بِرَسُوْلِهِمْ : اپنے رسول کے متعلق] [لِيَاْخُذُوْهُ : کہ وہ اسے پکڑ لیں] [وَجٰدَلُوْا : اور جھگڑا کریں] [بِالْبَاطِلِ : ناحق] [لِيُدْحِضُوْا : تاکہ ناچیز کردیں بنیادیں] [بِهِ : اس سے] [الْحَقَّ : حق] [فَاَخَذْتُهُمْ ۣ : تو میں نے انہیں پکڑ لیا] [فَكَيْفَ : سو کیسا] [كَانَ : ہوا] [عِقَابِ : میرا عذاب]