Qari: |
And remember when He made you successors after the 'Aad and settled you in the land, [and] you take for yourselves palaces from its plains and carve from the mountains, homes. Then remember the favors of Allah and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."
اور یاد تو کرو جب اس نے تم کو قوم عاد کے بعد سردار بنایا اور زمین پر آباد کیا کہ نرم زمین سے (مٹی لے لے کر) محل تعمیر کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو
[وَاذْكُرُوْٓا: اور تم یاد کرو] [اِذْ: جب] [جَعَلَكُمْ: تمہیں بنایا اس نے] [خُلَفَاۗءَ: جانشین] [مِنْۢ بَعْدِ: بعد] [عَادٍ: عاد] [وَّبَوَّاَكُمْ: اور تمہیں ٹھکانا دیا] [فِي: میں] [الْاَرْضِ: زمین] [تَتَّخِذُوْنَ: بناتے ہو] [مِنْ: سے] [سُهُوْلِهَا: اس کی نرم جگہ] [قُصُوْرًا: محل (جمع)] [وَّتَنْحِتُوْنَ: اور تراشتے ہو] [الْجِبَالَ: پہاڑ] [بُيُوْتًا: مکانات] [فَاذْكُرُوْٓا: سو یاد کرو] [اٰلَاۗءَ: نعمتیں] [اللّٰهِ: اللہ] [وَلَا تَعْثَوْا: اور نہ پھرو] [فِي الْاَرْضِ: زمین (ملک) میں] [مُفْسِدِيْنَ: فساد کرنے والے (فساد کرتے)]