مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَلَا ہَادِیَ لَہٗ ؕ وَ یَذَرُہُمۡ فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۱۸۶﴾

(186 - الاعراف)

Qari:


Whoever Allah sends astray - there is no guide for him. And He leaves them in their transgression, wandering blindly.

جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپنی سرکشی میں پڑے بہکتے رہیں

[مَنْ: جس] [يُّضْلِلِ: گمراہ کرے] [اللّٰهُ: اللہ] [فَلَا: تو نہیں] [هَادِيَ: ہدایت دینے والا] [لَهٗ: اس کو] [وَيَذَرُهُمْ: وہ چھوڑ دیتا ہے انہیں] [فِيْ: میں] [طُغْيَانِهِمْ: ان کی سرکشی] [يَعْمَهُوْنَ: بہکتے ہیں]

Tafseer / Commentary

میری نشانیاں اور تعلیم گمراہوں کے لئے بےسود ہیں
جس پر گمراہی لکھ دی گئی ہے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔ وہ جا ہے ساری نشانیاں دیکھ لے لیکن سب بےسود ۔ اللہ کا ارادہ جس کے لئے فتنے کا ہو تو اس کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔ میرا حکم تو یہی ہے کہ آسمان و زمین کی میری بیشمار نشانیوں پر غور کرو لیکن یہ ظاہر ہے کہ آیتیں اور ڈراوے بےایمانوں کے لئے سود مند نہیں ۔

Select your favorite tafseer