حٰمٓ ﴿ۚۛ۱﴾

(1 - الدُّخَان)

Qari:


Ha, Meem.

حٰم

[حٰـمۗ: حا۔ میم]

Tafseer / Commentary

تفسیر سورۃ الدخان
ترمذی شریف میں ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) فرماتے ہیں جو شخص رات کو سورۃ حم دخان پڑھے اس کے لئے صبح تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے رہتے ہیں ۔ یہ حدیث غریب ہے اور اس کے ایک راوی عمرو بن ابی خثعم ضعیف ہیں ۔ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ انہیں منکر الحدیث کہتے ہیں ۔ ترمذی کی اور حدیث میں ہے کہ جس نے اس سورۃ کو جمعہ کی رات پڑھا اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں یہ حدیث بھی غریب ہے ۔ اور اس کے ایک راوی ابو المقدام ہشام ضعیف ہیں اور دوسرے راوی حضرت حسن کا حضرت ابوہریرہ سے سننا ثابت نہیں ۔ مسند بزار میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ابن صیاد کے سامنے اپنے دل میں سورۃ دخان کو پوشیدہ کر کے اس سے پوچھا کہ بتا میرے دل میں کیا ہے ؟ اس نے کہا (دخ) آپ نے فرمایا بس پرے ہٹ جا نامراد رہ گیا جو اللہ چاہتا ہے ہوتا ہے پھر آپ لوٹ گئے ۔

Select your favorite tafseer