وَ رَفَعَ اَبَوَیۡہِ عَلَی الۡعَرۡشِ وَ خَرُّوۡا لَہٗ سُجَّدًا ۚ وَ قَالَ یٰۤاَبَتِ ہٰذَا تَاۡوِیۡلُ رُءۡیَایَ مِنۡ قَبۡلُ ۫ قَدۡ جَعَلَہَا رَبِّیۡ حَقًّا ؕ وَ قَدۡ اَحۡسَنَ بِیۡۤ اِذۡ اَخۡرَجَنِیۡ مِنَ السِّجۡنِ وَ جَآءَ بِکُمۡ مِّنَ الۡبَدۡوِ مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ نَّزَغَ الشَّیۡطٰنُ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَ اِخۡوَتِیۡ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ لَطِیۡفٌ لِّمَا یَشَآءُ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡعَلِیۡمُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱۰۰﴾

(100 - یوسف)

Qari:


And he raised his parents upon the throne, and they bowed to him in prostration. And he said, "O my father, this is the explanation of my vision of before. My Lord has made it reality. And He was certainly good to me when He took me out of prison and brought you [here] from bedouin life after Satan had induced [estrangement] between me and my brothers. Indeed, my Lord is Subtle in what He wills. Indeed, it is He who is the Knowing, the Wise.

اور اپنے والدین کو تخت پر بٹھایا اور سب یوسفؑ کے آگے سجدہ میں گر پڑے اور (اس وقت) یوسف نے کہا ابا جان یہ میرے اس خواب کی تعبیر ہے جو میں نے پہلے (بچپن میں) دیکھا تھا۔ میرے پروردگار نے اسے سچ کر دکھایا اور اس نے مجھ پر (بہت سے) احسان کئے ہیں کہ مجھ کو جیل خانے سے نکالا۔ اور اس کے بعد کہ شیطان نے مجھ میں اور میرے بھائیوں میں فساد ڈال دیا تھا۔ آپ کو گاؤں سے یہاں لایا۔ بےشک میرا پروردگار جو چاہتا ہے تدبیر سے کرتا ہے۔ وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

[وَرَفَعَ: اور اونچا بٹھایا] [اَبَوَيْهِ: اپنے ماں باپ] [عَلَي: پر] [الْعَرْشِ: تخت] [وَخَرُّوْا: اور وہ گر گئے] [لَهٗ: اس کے لیے ( آگے)] [سُجَّدًا: سجدہ میں] [وَقَالَ: اور اس نے کہا] [يٰٓاَبَتِ: اے میرے ابا] [هٰذَا: یہ] [تَاْوِيْلُ: تعبیر] [رُءْيَايَ: میرا خواب] [مِنْ قَبْلُ: اس سے پہلے] [قَدْ جَعَلَهَا: اس کو کردیا] [رَبِّيْ: میرا رب] [حَقًّا: سچا] [وَ: اور] [قَدْ اَحْسَنَ: بیشک اس نے احسان کیا] [بِيْٓ: مجھ پر] [اِذْ: جب] [اَخْرَجَنِيْ: مجھے نکالا] [مِنَ: سے] [السِّجْنِ: قید خانہ] [وَجَاۗءَ: اور لے آیا] [بِكُمْ: تم سب کو] [مِّنَ: سے] [الْبَدْوِ: گاؤں] [مِنْۢ بَعْدِ: اس کے بعد] [اَنْ: کہ] [نَّزَغَ: جھگڑا ڈالدیا] [الشَّيْطٰنُ: شیطان] [بَيْنِيْ: میرے درمیان] [وَبَيْنَ اِخْوَتِيْ: اور میرے بھائیوں کے درمیان] [اِنَّ: بیشک] [رَبِّيْ: میرا رب] [لَطِيْفٌ: عمدہ تدبیر کرنیوالا] [لِّمَا يَشَاۗءُ: جس کے لیے چاہے] [اِنَّهٗ: بیشک وہ] [هُوَ : وہ] [الْعَلِيْمُ: جانے والا] [الْحَكِيْمُ: حکمت والا]

Tafseer / Commentary

Select your favorite tafseer