اِنَّ الَّذِیۡنَ لَا یَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا وَ رَضُوۡا بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ اطۡمَاَنُّوۡا بِہَا وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ اٰیٰتِنَا غٰفِلُوۡنَ ۙ﴿۷﴾

(7 - یونس)

Qari:


Indeed, those who do not expect the meeting with Us and are satisfied with the life of this world and feel secure therein and those who are heedless of Our signs

جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اسی پر مطئمن ہو بیٹھے اور ہماری نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں

[اِنَّ: بیشک] [الَّذِيْنَ: وہ لوگ جو] [لَا يَرْجُوْنَ: امید نہیں رکھتے] [لِقَاۗءَنَا: ہمارا ملنا] [وَرَضُوْا: اور وہ راضی ہوگئے] [بِالْحَيٰوةِ: زندگی پر] [الدُّنْيَا: دنیا] [وَاطْمَاَنُّوْا: اور وہ مطمئن ہوگئے] [بِهَا: اس پر] [وَالَّذِيْنَ: اور جو لوگ] [ھُمْ: وہ] [عَنْ: سے] [اٰيٰتِنَا: ہماری آیات] [غٰفِلُوْنَ: غافل (جمع)]

Tafseer / Commentary

نادان و محروم لوگ
جو لوگ قیامت کے منکر ہیں، جو اللہ کی ملاقات کے امیدوار نہیں ۔ جو اس دنیا پر خوش ہوگئے ہیں، اسی پر دل لگا لیا ہے، نہ اس زندگی سے فائدہ اٹھاتے ہیں، نہ اس زندگی کو سود مند بناتے ہیں اور اس پر مطمئن ہیں ۔ اللہ کی پیدا کردہ نشانیوں سے غافل ہیں ۔ اللہ کی نازل کردہ آیتوں میں غور فکر نہیں کرتے، ان کی آخری جگہ جہنم ہے۔ جو ان کی خطاؤں اور گناہوں کا بدلہ ہے جو ان کے کفر و شرک کی جزا ہے۔

Select your favorite tafseer