| Qari: |
[And We favored you] when your sister went and said, 'Shall I direct you to someone who will be responsible for him?' So We restored you to your mother that she might be content and not grieve. And you killed someone, but We saved you from retaliation and tried you with a [severe] trial. And you remained [some] years among the people of Madyan. Then you came [here] at the decreed time, O Moses.
جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔ تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کریں۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔ پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے
[اِذْ: جب] [تَمْشِيْٓ: جارہی تھی] [اُخْتُكَ: تیری بہن] [فَتَقُوْلُ: تو وہ کہہ رہی تھی] [هَلْ اَدُلُّكُمْ: کیا میں تمہیں بتاؤں] [عَلٰي: پر] [مَنْ: جو] [يَّكْفُلُهٗ: اس کی پروش کرے] [فَرَجَعْنٰكَ: پس ہم نے تجھے لوٹا دیا] [اِلٰٓى: طرف] [اُمِّكَ: تیری ماں] [كَيْ تَقَرَّ: تاکہ ٹھندی ہو] [عَيْنُهَا: اس کی آنکھ] [وَلَا تَحْزَنَ: اور وہ غم نہ کرے] [وَقَتَلْتَ: اور تونے قتل کردیا] [نَفْسًا: ایک شخص] [فَنَجَّيْنٰكَ: تو ہم نے تجھے نجات دی] [مِنَ الْغَمِّ: غم سے] [وَفَتَنّٰكَ: اور تجھے آزمایا] [فُتُوْنًا: کئی آزمائشیں] [فَلَبِثْتَ: پھر تو ٹھہرا رہا] [سِنِيْنَ: کئی سال] [فِيْٓ: میں] [اَهْلِ مَدْيَنَ: مدین والے] [ثُمَّ: پھر] [جِئْتَ: تو آیا] [عَلٰي قَدَرٍ: وقت مقرر پر] [يّٰمُوْسٰى: اے موسی]