وَ قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ ؕ اِنَّا عٰمِلُوۡنَ ﴿۱۲۱﴾ۙ

(121 - ھود)

Qari:


And say to those who do not believe, "Work according to your position; indeed, we are working.

اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ۔ ہم اپنی جگہ عمل کیے جاتے ہیں

[وَقُلْ: اور کہدیں] [لِّلَّذِيْنَ: وہ لوگ جو] [لَا يُؤْمِنُوْنَ: ایمان نہیں لاتے] [اعْمَلُوْا: تم کام کیے جاؤ] [عَلٰي: پر] [مَكَانَتِكُمْ: اپنی جگہ] [اِنَّا: ہم] [عٰمِلُوْنَ: کام کرتے ہیں]

Tafseer / Commentary

بطور دھمکانے ڈرانے اور ہوشیار کرنے کے ان کافروں سے کہہ دو کہ اچھا تم اپنے طریقے سے نہیں ہٹتے تو نہ ہٹو ہم بھی اپنے طریقے پر کار بند ہیں ۔ تم منظر رہو کہ آخر انجام کیا ہوتا ہے ہم بھی اسی انجام کی راہ دیکھتے ہیں فالحمد للہ دنیا نے ان کافروں کا انجام دیکھ لیا ان مسلمانوں کا بھی جو اللہ کے فضل و کرم سے دنیا پر چھا گئے۔ مخالفین پر کامیابی کے ساتھ غلبہ حاصل کر لیا دنیا کو مٹھی میں لے لیا فللہ الحمد۔

Select your favorite tafseer