| Qari: |
And if We let him taste mercy from Us after an adversity which has touched him, he will surely say, "This is [due] to me, and I do not think the Hour will occur; and [even] if I should be returned to my Lord, indeed, for me there will be with Him the best." But We will surely inform those who disbelieved about what they did, and We will surely make them taste a massive punishment.
اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر (قیامت سچ مچ بھی ہو اور) میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو میرے لئے اس کے ہاں بھی خوشحالی ہے۔ پس کافر جو عمل کیا کرتے وہ ہم ان کو ضرور جتائیں گے اور ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے
[وَلَىِٕنْ : اور البتہ اگر] [اَذَقْنٰهُ : ہم چکھائیں اسے] [رَحْمَةً : رحمت] [مِّنَّا : اپنی طرف سے] [مِنْۢ بَعْدِ : بعد] [ضَرَّاۗءَ : کسی تکلیف] [مَسَّـتْهُ : جو اس کو پہنچی] [لَيَقُوْلَنَّ : تو وہ ضرور کہے گا] [ھٰذَا لِيْ ۙ: یہ میرے لئے] [ وَمَآ اَظُنُّ : اور میں خیال نہیں رکھتا] [السَّاعَةَ : قیامت] [قَاۗىِٕمَةً ۙ: قائم ہونے والی] [ وَّلَىِٕنْ : اور البتہ اگر] [رُّجِعْتُ : مجھے لوٹایاگیا] [اِلٰى رَبِّيْٓ : اپنے رب کی طرف] [اِنَّ لِيْ : بیشک میرے لئے] [عِنْدَهٗ : ا سکے پاس] [لَــلْحُسْنٰى ۚ: البتہ بھلائی] [ فَلَنُنَبِّئَنَّ : پس ہم ضرور آگاہ کردیں گے] [الَّذِيْنَ : جن لوگوں نے ] [كَفَرُوْا : کفر کیا] [بِمَا : ا س سے جو] [عَمِلُوْا ۡ : انہوں نے کیا (اعمال)] [وَلَــنُذِيْقَنَّهُمْ: اور البتہ ہم ضرور چکھائیں انہیں ] [ مِّنْ : سے [عَذَابٍ : ایک عذاب ] [غَلِيْظٍ: سخت]