| Qari: |
And they will cry out therein, "Our Lord, remove us; we will do righteousness - other than what we were doing!" But did We not grant you life enough for whoever would remember therein to remember, and the warner had come to you? So taste [the punishment], for there is not for the wrongdoers any helper.
وہ اس میں چلائیں گے کہ اے پروردگار ہم کو نکال لے (اب) ہم نیک عمل کیا کریں گے۔ نہ وہ جو (پہلے) کرتے تھے۔ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو سوچنا چاہتا سوچ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا۔ تو اب مزے چکھو۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
[ وَهُمْ : اور وہ] [يَصْطَرِخُوْنَ : چلائیں گے] [فِيْهَا ۚ دوزخ میں] [رَبَّنَآ : اے ہمارے پروردگار] [اَخْرِجْنَا : ہمیں نکال لے] [نَعْمَلْ : ہم عمل کریں] [صَالِحًا : نیک] [غَيْرَ : برعکس] [الَّذِيْ : اس کے جو] [كُنَّا نَعْمَلُ ۭ : ہم کرتے تھے] [اَوَ: کیا] [لَمْ نُعَمِّرْكُمْ : ہم نے تمہیں عمر نہ دی تھی] [مَّا يَتَذَكَّرُ : کہ نصیحت پکڑ لیتا وہ] [فِيْهِ : اس میں] [مَنْ : جو۔ جس] [تَذَكَّرَ : نصیحت پکڑتا] [وَجَاۗءَكُمُ : اور آیا تمہارے پاس] [النَّذِيْرُ ۭ : ڈرانے والا] [فَذُوْقُوْا : سو چکھو تم] [فَمَا : پس نہیں] [لِلظّٰلِمِيْنَ : ظالموں کے لیے] [مِنْ نَّصِيْرٍ: کوئی مددگار]