| Qari: |
He created you from one soul. Then He made from it its mate, and He produced for you from the grazing livestock eight mates. He creates you in the wombs of your mothers, creation after creation, within three darknesses. That is Allah, your Lord; to Him belongs dominion. There is no deity except Him, so how are you averted?
اسی نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لئے چار پایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے۔ وہی تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں (پہلے) ایک طرح پھر دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو؟
[خَلَقَكُمْ : اس نے پیدا کیا تمہیں] [مِّنْ : سے] [نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ : نفس واحد] [ثُمَّ جَعَلَ : پھر اس نے بنایا] [مِنْهَا : اس سے] [زَوْجَهَا : اس کا جوڑا] [وَاَنْزَلَ : اور اس نے بھیجے] [لَكُمْ : تمہارے لیے] [مِّنَ الْاَنْعَامِ : چوپایوں سے] [ثَمٰنِيَةَ : آٹھ] [اَزْوَاجٍ ۭ : جوڑے] [يَخْلُقُكُمْ : وہ پیدا کرتا ہے تمہیں] [فِيْ بُطُوْنِ : پیٹ (جمع) میں] [اُمَّهٰتِكُمْ : تمہاری مائیں] [خَلْقًا : ایک کیفیت] [مِّنْۢ بَعْدِ : کے بعد] [خَلْقٍ : دوسری کیفیت] [فِيْ ظُلُمٰتٍ : تاریکیوں میں] [ثَلٰثٍ ۭ : تین] [ذٰلِكُمُ اللّٰهُ : یہ تمہارا اللہ] [رَبُّكُمْ : تمہارا پروردگار] [لَهُ : اس کے لیے] [الْمُلْكُ ۭ : بادشاہت] [لَآ : نہیں] [اِلٰهَ : کوئی معبود] [اِلَّا هُوَ ۚ : اس کے سوا] [فَاَنّٰى : تو کہاں] [تُصْرَفُوْنَ: تم پھرے جاتے ہو]