| Qari: |
Say, "O My servants who have believed, fear your Lord. For those who do good in this world is good, and the earth of Allah is spacious. Indeed, the patient will be given their reward without account."
کہہ دو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو۔ جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کے لئے بھلائی ہے۔ اور خدا کی زمین کشادہ ہے۔ جو صبر کرنے والے ہیں ان کو بےشمار ثواب ملے گا
[قُلْ : فرمادیں] [يٰعِبَادِ : اے میرے بندو] [الَّذِيْنَ : جو] [اٰمَنُوا : ایمان لائے] [اتَّقُوْا : تم ڈرو] [رَبَّكُمْ ۭ : اپنا رب] [لِلَّذِيْنَ : ان کے لیے جنہوں نے] [اَحْسَنُوْا : اچھے کام کیے] [فِيْ : میں] [هٰذِهِ الدُّنْيَا : اس دنیا] [حَسَـنَةٌ ۭ : بھلائی] [وَاَرْضُ اللّٰهِ : اور اللہ کی زمین] [وَاسِعَةٌ ۭ : وسیع] [اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں] [يُوَفَّى : پورا بدلہ دیا جائے گا] [الصّٰبِرُوْنَ : صبر کرنے والے] [اَجْرَهُمْ : ان کا اجر] [بِغَيْرِ حِسَابٍ: بے حساب]
ہرحال میں اللہ کی اطاعت لازمی ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے ایمان دار بندوں کو اپنے رب کی اطاعت پر جمے رہنے کا اور ہر امر میں اس کی پاک ذات کا خیال رکھنے کا حکم دیتا ہے کہ جس نے اس دنیا میں نیکی کی اس کو اس دنیا میں اور آنے والی آخرت میں نیکی ہی نیکی ملے گی۔ تم اگر ایک جگہ اللہ کی عبادت استقلال سے نہ کر سکو تو دوسری جگہ چلے جاؤ اللہ کی زمین بہت وسیع ہے۔ معصیت سے بھاگتے رہو شرک کو منظور نہ کرو ۔ صابروں کو ناپ تول اور حساب کے بغیر اجر ملتا ہے جنت انہی کی چیز ہے۔ مجھے اللہ کی خالص عبادت کرنے کا حکم ہوا ہے اور مجھ سے یہ بھی فرما دیا گیا ہے کہ اپنی تمام امت سے پہلے میں خود مسلمان ہو جاؤں اپنے آپ کو رب کے احکام کا عامل اور پابند کر لوں ۔