Qari: |
Allah presents an example of those who disbelieved: the wife of Noah and the wife of Lot. They were under two of Our righteous servants but betrayed them, so those prophets did not avail them from Allah at all, and it was said, "Enter the Fire with those who enter."
خدا نے کافروں کے لئے نوحؑ کی بیوی اور لوطؑ کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں اور دونوں نے ان کی خیانت کی تو وہ خدا کے مقابلے میں اور ان عورتوں کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ
[ضَرَبَ اللّٰهُ: بیان کی اللہ نے] [ مَثَلًا: ایک مثال] [ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوا: ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا] [ امْرَاَتَ: بیوی کی] [ نُوْحٍ: نوح کی] [ وَّامْرَاَتَ لُوْطٍ: اور لوط کی بیوی کی] [كَانَتَا: وہ دونوں تھیں] [ تَحْتَ عَبْدَيْنِ: ماتحت دو بندوں کے] [ مِنْ: سے] [ عِبَادِنَا: ہمارے بندوں میں (سے)] [ صَالِحَيْنِ: دونوں نیک تھے] [ فَخَانَتٰهُمَا: تو ان دونوں نے خیانت کی ان سے] [ فَلَمْ يُغْنِيَا: تو نہ وہ دونوں کام آسکے] [ عَنْهُمَا: ان دونوں کو] [ مِنَ اللّٰهِ: اللہ سے] [ شَيْــــًٔا: کچھ بھی] [ وَّقِيْلَ ادْخُلَا: اور کہہ دیا گیا دونوں داخل ہوجاؤ] [ النَّارَ: آگ میں] [ مَعَ الدّٰخِلِيْنَ: داخل ہونے والوں کے ساتھ]