| Qari: |
And they did not become divided until after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. And if not for a word that preceded from your Lord [postponing the penalty] until a specified time, it would have been concluded between them. And indeed, those who were granted inheritance of the Scripture after them are, concerning it, in disquieting doubt.
اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں)۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں
[وَمَا تَفَرَّقُوْٓا: اور نہیں اختلاف کیا] [ اِلَّا: مگر] [ مِنْۢ بَعْدِ: بھلااس کے جو] [ مَا جَاۗءَهُمُ الْعِلْمُ: آگیا ان کے پاس علم] [ بَغْيًۢا بَيْنَهُمْ: سرکشی کی وجہ سے، ان کے اپنے درمیان] [ وَلَوْلَا: اور اگر نہ ہوتی] [ كَلِمَةٌ: ایک بات] [ سَبَقَتْ: جو پہلے گزرچکی] [ مِنْ رَّبِّكَ: تیرے رب کی طرف سے] [ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّي: ایک وقت مقرر تک] [ لَّقُضِيَ: البتہ فیصلہ کردیا جاتا] [ بَيْنَهُمْ: ان کے درمیان] [ وَاِنَّ الَّذِيْنَ: اور بے شک وہ لوگ] [ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ: جووارث بنائے گئے کتاب کے] [ مِنْۢ بَعْدِهِمْ: ان کے بعد] [ لَفِيْ شَكٍّ: البتہ شک میں ہیں] [ مِّنْهُ مُرِيْبٍ: اس کی طرف سے بے چین کردینے والے]