لِلَّذِیۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِرَبِّہِمُ الۡحُسۡنٰی ؕؔ وَ الَّذِیۡنَ لَمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا لَہٗ لَوۡ اَنَّ لَہُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا وَّ مِثۡلَہٗ مَعَہٗ لَافۡتَدَوۡا بِہٖ ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ سُوۡٓءُ الۡحِسَابِ ۬ۙ وَ مَاۡوٰىہُمۡ جَہَنَّمُ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمِہَادُ ﴿٪۱۸﴾

(18 - الرعد)

Qari:


For those who have responded to their Lord is the best [reward], but those who did not respond to Him - if they had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby. Those will have the worst account, and their refuge is Hell, and wretched is the resting place.

جن لوگوں نے خدا کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی۔ اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں (مگر نجات کہاں؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔ اور وہ بری جگہ ہے

[لِلَّذِيْنَ: ان کے لیے جنہوں نے] [اسْتَجَابُوْا: انہوں نے مان لیا] [لِرَبِّهِمُ: اپنے رب (کا حکم)] [الْحُسْنٰى: بھلائی] [وَالَّذِيْنَ: اور جن لوگوں نے] [لَمْ يَسْتَجِيْبُوْا: نہ مانا] [لَهٗ: اس کا (حکم)] [لَوْ: اگر] [اَنَّ: یہ کہ] [لَهُمْ: ان کے لیے (ان کا)] [مَّا: جو کچھ] [فِي الْاَرْضِ: زمین میں] [جَمِيْعًا: سب] [وَّمِثْلَهٗ: اور اس جیسا] [مَعَهٗ: اس کے ساتھ] [لَافْتَدَوْا: کہ فدیہ میں دیدیں] [بِهٖ: اس کو] [اُولٰۗىِٕكَ: وہی ہیں] [لَهُمْ: ان کے لیے] [سُوْۗءُ: برا] [الْحِسَابِ: حساب] [وَمَاْوٰىهُمْ: اور ان کا ٹھکانہ] [جَهَنَّمُ: جہنم] [وَبِئْسَ: اور برا] [الْمِهَادُ: بچھانا (جگہ)]

Tafseer / Commentary

ذوالقرنین
نیکوں بدوں کا انجام بیان ہو رہا ہے ۔ اللہ رسول کو ماننے والے ، احکام کے پابند، خبروں پر یقین رکھنے والے تو نیک بدلہ پائیں گے ۔ ذوالقرنین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ ظلم کرنے والے کو ہم بھی سزا دیں گے اور اللہ کے ہاں بھی سخت عذاب دیا جائے گا اور ایماندار اور نیک اعمال لوگ بہترین بدلہ پائیں گے اور ہم بھی ان سے نرمی کی باتیں کریں گے ۔ اور آیت میں فرمان ربی ہے نیکوں کے لئے نیک بدلہ ہے اور زیادتی بھی ۔ پھر فرماتا ہے جو لوگ اللہ کی باتیں نہیں مانتے یہ قیامت کے دن ایسے عذابوں کو دیکھیں گے کہ اگر ان کے پاس ساری زمین بھر کر سونا ہو تو وہ اپنے فدیے میں دینے کے لئے تیار ہو جائیں بلکہ اس جتنا اور بھی ۔ مگر قیامت کے روز نہ فدیہ ہوگا ، نہ بدلہ ، نہ عوض، نہ معاوضہ ۔ ان سے سخت باز پرس ہوگی ایک ایک چھلکے اور ایک ایک دانے کا حساب لیا جائے گا حساب میں پورے نہ اتریں کم تو عذاب ہوگا ۔ جہنم ان کا ٹھکانا ہوگا جو بدترین جگہ ہوگی ۔

Select your favorite tafseer