| Qari: |
Do you not see that Allah drives clouds? Then He brings them together, then He makes them into a mass, and you see the rain emerge from within it. And He sends down from the sky, mountains [of clouds] within which is hail, and He strikes with it whom He wills and averts it from whom He wills. The flash of its lightening almost takes away the eyesight.
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔ اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کرکے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے
[اَلَمْ تَرَ: کیا تونے نہیں دیکھا] [اَنَّ: کہ] [اللّٰهَ: اللہ] [يُزْجِيْ: چلاتا ہے] [سَحَابًا: بادل (جمع)] [ثُمَّ: پھر] [يُؤَلِّفُ: ملاتا ہے وہ] [بَيْنَهٗ: آپس میں] [ثُمَّ: پھر] [يَجْعَلُهٗ: وہ اس کو کرتا ہے] [رُكَامًا: تہہ بہ تہہ] [فَتَرَى: پھر تو دیکھے] [الْوَدْقَ: بارش] [يَخْرُجُ: نکلتی ہے] [مِنْ خِلٰلِهٖ: اس کے درمیان سے] [وَيُنَزِّلُ: اور وہ اتارتا ہے] [مِنَ السَّمَاۗءِ: آسمانوں سے] [مِنْ: سے] [جِبَالٍ: پہاڑ] [فِيْهَا: اس میں] [مِنْ: سے] [بَرَدٍ: اولے] [فَيُصِيْبُ: پھر وہ ڈالدیتا ہے] [بِهٖ: اسے] [مَنْ يَّشَاۗءُ: جس پر چاہے] [وَيَصْرِفُهٗ: اور اسے پھیر دیتا ہے] [عَنْ: سے] [مَّنْ يَّشَاۗءُ: جس سے چاہے] [يَكَادُ: قریب ہے] [سَـنَا: چمک] [بَرْقِهٖ: اس کی بجلی] [يَذْهَبُ: لے جائے] [بِالْاَبْصَارِ: آنکھوں کو]