Qari: |
Those will have gardens of perpetual residence; beneath them rivers will flow. They will be adorned therein with bracelets of gold and will wear green garments of fine silk and brocade, reclining therein on adorned couches. Excellent is the reward, and good is the resting place.
ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے
[اُولٰۗىِٕكَ: یہی لوگ] [لَهُمْ: ان کے لیے] [جَنّٰتُ: باغات] [عَدْنٍ: ہمیشگی] [تَجْرِيْ: بہتی ہیں] [مِنْ تَحْتِهِمُ: ان کے نیچے] [الْاَنْهٰرُ: نہریں] [يُحَلَّوْنَ: پہنائے جائیں گے] [فِيْهَا: اس میں] [مِنْ: سے] [اَسَاوِرَ: کنگن] [مِنْ: سے] [ذَهَبٍ: سونا] [وَّيَلْبَسُوْنَ: اور وہ پہنیں گے] [ثِيَابًا: کپڑے] [خُضْرًا: سبز رنگ] [مِّنْ: سے۔ کے] [سُنْدُسٍ: باریک ریشم] [وَّاِسْتَبْرَقٍ: اور دبیز ریشم] [مُّتَّكِــِٕـيْنَ: تکیہ لگائے ہوئے] [فِيْهَا: اس میں] [عَلَي الْاَرَاۗىِٕكِ: تختوں (مسہریوں) پر] [نِعْمَ: اچھا] [الثَّوَابُ: بدلہ] [وَحَسُنَتْ: اور خوب ہے] [مُرْتَفَقًا: آرام گاہ]