| Qari: |
And [even] if We opened to them a gate from the heaven and they continued therein to ascend,
اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں
[وَلَوْ: اور اگر] [فَتَحْنَا: ہم کھول دیں] [عَلَيْهِمْ: ان پر] [بَابًا: کوئی دروازہ] [مِّنَ: سے] [السَّمَاۗءِ: آسمان] [فَظَلُّوْا: وہ رہیں] [فِيْهِ: اس میں] [يَعْرُجُوْنَ: چڑھتے]
ان کی سرکشی ، ضد ، ہٹ ، خود بینی اور باطل پرستی کی تو یہ کیفیت ہے کہ بالفرض اگر ان کے لئے آسمان کا دروازہ کھول دیا جائے اور انہیں وہاں چڑھا دیا جائے تو بھی یہ حق کو حق کہہ کر نہ دیں گے بلکہ اس وقت بھی ہانک لگائیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے ، آنکھیں بہکا دی گئی ہیں ، جادو کر دیا گیا ہے ، نگاہ چھین لی گئی ہے ، دھوکہ ہو رہا ہے ، بیوقوف بنایا جا رہا ہے ۔