| Qari: |
And strive for Allah with the striving due to Him. He has chosen you and has not placed upon you in the religion any difficulty. [It is] the religion of your father, Abraham. Allah named you "Muslims" before [in former scriptures] and in this [revelation] that the Messenger may be a witness over you and you may be witnesses over the people. So establish prayer and give zakah and hold fast to Allah. He is your protector; and excellent is the protector, and excellent is the helper.
اور خدا (کی راہ) میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔ (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔ اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور خدا کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔ وہی تمہارا دوست ہے۔ اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے
[وَجَاهِدُوْا: اور کوشش کرو] [فِي اللّٰهِ: اللہ میں] [حَقَّ: حق] [جِهَادِهٖ: اس کی کوشش کرنا] [هُوَ: وہ۔ اس] [اجْتَبٰىكُمْ: اس نے تمہیں چنا] [وَمَا: اور نہ] [جَعَلَ: ڈالی] [عَلَيْكُمْ: تم پر] [فِي الدِّيْنِ: دین میں] [مِنْ حَرَجٍ: کوئی تنگی] [مِلَّـةَ: دین] [اَبِيْكُمْ: تمہارے باپ] [اِبْرٰهِيْمَ: ابراہیم] [هُوَ: وہ۔ اس] [سَمّٰىكُمُ: تمہارا نام کیا] [الْمُسْلِـمِيْنَ: مسلم (جمع)] [مِنْ قَبْلُ: اس سے قبل] [وَفِيْ ھٰذَا: اور اس میں] [لِيَكُوْنَ: تاکہ ہو] [الرَّسُوْلُ: رسول] [شَهِيْدًا: تمہارا گواہ۔ نگران] [عَلَيْكُمْ: تم پر] [وَتَكُوْنُوْا: اور تم ہو] [شُهَدَاۗءَ: گواہ۔ نگران] [عَلَي النَّاسِ: لوگوں پر] [فَاَقِيْمُوا: پس قائم کرو] [الصَّلٰوةَ: نماز] [وَاٰتُوا: اور ادا کرو] [الزَّكٰوةَ: زکوۃ] [وَاعْتَصِمُوْا: اور مضبوطی سے تھام لو] [بِاللّٰهِ: اللہ کو] [هُوَ: وہ] [مَوْلٰىكُمْ: تمہارا مولی (کارساز)] [فَنِعْمَ: سو اچھا ہے] [الْمَوْلٰى: مولی] [وَنِعْمَ: اور اچھا ہے] [النَّصِيْرُ: مددگار]