| Qari: |
[They are] those who have been evicted from their homes without right - only because they say, "Our Lord is Allah." And were it not that Allah checks the people, some by means of others, there would have been demolished monasteries, churches, synagogues, and mosques in which the name of Allah is much mentioned. And Allah will surely support those who support Him. Indeed, Allah is Powerful and Exalted in Might.
یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔ اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عیسائیوں کے) گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہوچکی ہوتیں۔ اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بےشک خدا توانا اور غالب ہے
[الَّذِيْنَ: جو لوگ] [اُخْرِجُوْا: نکالے گئے] [مِنْ: سے] [دِيَارِهِمْ: اپنے گھر (جمع) شہروں] [بِغَيْرِ حَقٍّ: ناحق] [اِلَّآ: مگر (صرف)] [اَنْ: یہ کہ] [يَّقُوْلُوْا: وہ کہتے ہیں] [رَبُّنَا اللّٰهُ: ہمارا رب اللہ] [وَلَوْ: اور اگر] [لَا دَفْعُ: دفع نہ کرتا] [اللّٰهِ: اللہ] [النَّاسَ: لوگ] [بَعْضَهُمْ: ان کے بعض (ایک کو)] [بِبَعْضٍ: بعض سے (دوسرے)] [لَّهُدِّمَتْ: تو ڈھا دئیے جاتے] [صَوَامِعُ: صومعے] [وَبِيَعٌ: اور گرجے] [وَّصَلَوٰتٌ: اور عبادت خانے] [وَّمَسٰجِدُ: اور مسجدیں] [يُذْكَرُ: ذکر کیا جاتا (لیا جاتا ہے)] [فِيْهَا: ان میں] [اسْمُ اللّٰهِ: اللہ کا نام] [كَثِيْرًا: بہت۔ بکثرت] [وَلَيَنْصُرَنَّ: اور البتہ ضرور مدد کرے گا] [اللّٰهُ: اللہ] [مَنْ: جو] [يَّنْصُرُهٗ: اس کی مدد کرتا ہے] [اِنَّ: بیشک] [اللّٰهَ: اللہ] [لَقَوِيٌّ: طاقت والا (توانا)] [عَزِيْزٌ: غالب]