| Qari: |
And We have already sent messengers before you. Among them are those [whose stories] We have related to you, and among them are those [whose stories] We have not related to you. And it was not for any messenger to bring a sign [or verse] except by permission of Allah. So when the command of Allah comes, it will be concluded in truth, and the falsifiers will thereupon lose [all].
اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پیغمبر بھیجے۔ ان میں کچھ تو ایسے ہیں جن کے حالات تم سے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کئے۔ اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئی نشانی لائے۔ پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اہل باطل نقصان میں پڑ گئے
[وَلَقَدْ : اور تحقیق] [اَرْسَلْنَا : ہم نے بھیجے] [رُسُلًا : بہت سے رسول] [مِّنْ قَبْلِكَ : آپ سے پہلے] [مِنْهُمْ : ان میں سے] [مَّنْ : جن کا] [قَصَصْنَا : ہم نے حال بیان کیا] [عَلَيْكَ : آپ سے] [وَمِنْهُمْ : اور ان میں سے] [مَّنْ : جن کا] [لَّمْ : نہیں] [نَقْصُصْ : ہم نے حال بیان کیا] [عَلَيْكَ ۭ: آپ سے] [ وَمَا كَانَ : اور نہ تھا] [لِرَسُوْلٍ : کسی رسول کے لئے] [اَنْ يَّاْتِيَ : کہ وہ لائے] [بِاٰيَةٍ : کوئی نشانی] [اِلَّا : مگر، بغیر] [بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚ : اللہ کے حکم سے] [فَاِذَا : سو جب] [جَاۗءَ : آگیا] [اَمْرُ اللّٰهِ : اللہ کا حکم] [قُضِيَ : فیصلہ کردیاگیا] [بِالْحَقِّ : انصاف کے ساتھ] [وَخَسِرَ : اور گھاٹے میں رہ گئے] [هُنَالِكَ : اس وقت ] [الْمُبْطِلُوْنَ :]