وَ قَطَّعۡنٰہُمُ اثۡنَتَیۡ عَشۡرَۃَ اَسۡبَاطًا اُمَمًا ؕ وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی مُوۡسٰۤی اِذِ اسۡتَسۡقٰىہُ قَوۡمُہٗۤ اَنِ اضۡرِبۡ بِّعَصَاکَ الۡحَجَرَ ۚ فَانۡۢبَجَسَتۡ مِنۡہُ اثۡنَتَا عَشۡرَۃَ عَیۡنًا ؕ قَدۡ عَلِمَ کُلُّ اُنَاسٍ مَّشۡرَبَہُمۡ ؕ وَ ظَلَّلۡنَا عَلَیۡہِمُ الۡغَمَامَ وَ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡہِمُ الۡمَنَّ وَ السَّلۡوٰی ؕ کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ ؕ وَ مَا ظَلَمُوۡنَا وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۱۶۰﴾

(160 - الاعراف)

Qari:


And We divided them into twelve descendant tribes [as distinct] nations. And We inspired to Moses when his people implored him for water, "Strike with your staff the stone," and there gushed forth from it twelve springs. Every people knew its watering place. And We shaded them with clouds and sent down upon them manna and quails, [saying], "Eat from the good things with which We have provided you." And they wronged Us not, but they were [only] wronging themselves.

اور ہم نے ان کو (یعنی بنی اسرائیل کو) الگ الگ کرکے بارہ قبیلے (اور) بڑی بڑی جماعتیں بنا دیا۔ اور جب موسیٰ سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مار دو۔ تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔ اور سب لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا۔ اور ہم نے ان (کے سروں) پر بادل کو سائبان بنائے رکھا اور ان پر من وسلویٰ اتارتے رہے۔ اور (ان سے کہا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم تمہیں دیتے ہیں انہیں کھاؤ۔ اور ان لوگوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا بلکہ (جو) نقصان کیا اپنا ہی کیا

[وَقَطَّعْنٰهُمُ: اور ہم نے جدا کردیا انہیں] [اثْنَتَيْ: دو] [عَشْرَةَ: دس (بارہ)] [اَسْبَاطًا: باپ دادا کی اولاد (قبیلے)] [اُمَمًا: گروہ در گرو] [وَاَوْحَيْنَآ: اور وحی بھیجی ہم نے] [اِلٰي: طرف] [مُوْسٰٓي:] [اِذِ: جب] [اسْتَسْقٰىهُ: اس سے پانی مانگا] [قَوْمُهٗٓ: اس کی قوم] [اَنِ: کہ] [اضْرِبْ: مارو] [بِّعَصَاكَ: اپنی لاٹھی] [الْحَجَرَ: پتھر] [فَانْۢبَجَسَتْ: تو پھوٹ نکلے] [مِنْهُ: اس سے] [اثْنَتَا عَشْرَةَ: بارہ] [عَيْنًا: چشمے] [قَدْ عَلِمَ: جان لیا (پہچان لیا)] [كُلُّ: ہر] [اُنَاسٍ: شخص] [مَّشْرَبَهُمْ: اپنا گھاٹ] [وَظَلَّلْنَا: اور ہم نے سایہ کیا] [عَلَيْهِمُ: ان پر] [الْغَمَامَ: ابر] [وَاَنْزَلْنَا: اور ہم نے اتارا] [عَلَيْهِمُ: ان پر] [الْمَنَّ: من] [وَالسَّلْوٰى: اور سلوی] [كُلُوْا: تم کھاؤ] [مِنْ: سے] [طَيِّبٰتِ: پاکیزہ] [مَا رَزَقْنٰكُمْ: جو ہم نے تمہں دیں] [وَ: اور] [مَا ظَلَمُوْنَا: ہمارا کچھ نہ بگاڑا انہوں نے] [وَلٰكِنْ: اور لیکن] [كَانُوْٓا: وہ تھے] [اَنْفُسَهُمْ: اپنی جانوں پر] [يَظْلِمُوْنَ: ظلم کرتے]

Tafseer / Commentary

یہ سب آیتیں سورۃ بقرہ میں گذر چکی ہیں اور وہیں ان کی پوری تفسیر بھی بحمد اللہ ہم نے بیان کر دی ہے وہ سورت مدنیہ ہے اور یہ مکیہ ہے ۔ ان آیتوں اور ان آیتوں کا فرق بھی مع لطافت کے ہم نے وہیں ذکر کر دیا ہے دوبارہ کی ضرورت نہیں ۔

Select your favorite tafseer