Qari: |
And the magicians came to Pharaoh. They said, "Indeed for us is a reward if we are the predominant."
(چنانچہ ایسا ہی کیا گیا) اور جادوگر فرعون کے پاس آپہنچے اور کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں صلہ عطا کیا جائے
[وَجَاۗءَ: اور آئے] [السَّحَرَةُ: جادوگر (جمع)] [فِرْعَوْنَ: فرعون] [قَالُوْٓا: وہ بولے] [اِنَّ: یقیناً] [لَنَا: ہمارے لیے] [لَاَجْرًا: کوئی اجر (انعام)] [اِنْ: اگر] [كُنَّا: ہوئے] [نَحْنُ: ہم] [الْغٰلِبِيْنَ: غالب (جمع)]
جادو گروں نے پہلے ہی فرعون سے قول و قرار لے لیا تاکہ محنت کالی نہ جائے اور اگر ہم جیت جائیں تو خالی ہاتھ نہ رہ جائیں ۔ فرعون نے وعدہ کیا کہ منہ مانگا انعام اور ہمیشہ کیلئے خاص درباریوں میں داخلہ دوں گا ۔ یہ قول و قرار لے کر میدان میں اتر آئے ۔