وَ مَا لَکُمۡ اَلَّا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَ اسۡمُ اللّٰہِ عَلَیۡہِ وَ قَدۡ فَصَّلَ لَکُمۡ مَّا حَرَّمَ عَلَیۡکُمۡ اِلَّا مَا اضۡطُرِرۡتُمۡ اِلَیۡہِ ؕ وَ اِنَّ کَثِیۡرًا لَّیُضِلُّوۡنَ بِاَہۡوَآئِہِمۡ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ؕ اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُعۡتَدِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾

(119 - الانعام)

Qari:


And why should you not eat of that upon which the name of Allah has been mentioned while He has explained in detail to you what He has forbidden you, excepting that to which you are compelled. And indeed do many lead [others] astray through their [own] inclinations without knowledge. Indeed, your Lord - He is most knowing of the transgressors.

اور سبب کیا ہے کہ جس چیز پر خدا کا نام لیا جائے تم اسے نہ کھاؤ حالانکہ جو چیزیں اس نے تمہارے لیے حرام ٹھیرا دی ہیں وہ ایک ایک کر کے بیان کر دی ہیں (بے شک ان کو نہیں کھانا چاہیے) مگر اس صورت میں کہ ان کے (کھانے کے) لیے ناچار ہو جاؤ اور بہت سے لوگ بےسمجھے بوجھے اپنے نفس کی خواہشوں سے لوگوں کو بہکا رہے ہیں کچھ شک نہیں کہ ایسے لوگوں کو جو (خدا کی مقرر کی ہوئی) حد سے باہر نکل جاتے ہیں تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے

[وَمَا لَكُمْ: اور کیا ہوا تمہیں] [اَلَّا تَاْكُلُوْا: کہ تم نہ کھاؤ] [مِمَّا: اس سے جو] [ذُكِرَ: لیا گیا] [اسْمُ اللّٰهِ: نام اللہ کا] [عَلَيْهِ: اس پر] [وَ: حالانکہ] [قَدْ فَصَّلَ: وہ واضح کر چکا ہے] [لَكُمْ: تمہارے لیے] [مَّا حَرَّمَ: جو اس نے حرام کیا] [عَلَيْكُمْ: تم پر] [اِلَّا: مگر] [مَا: جس] [اضْطُرِرْتُمْ: تم لاچار ہوجاؤ] [اِلَيْهِ: اس کی طرف (اس پر)] [وَاِنَّ: اور بیشک] [كَثِيْرًا: بہت سے] [لَّيُضِلُّوْنَ: گمراہ کرتے ہیں] [بِاَهْوَاۗىِٕهِمْ: اپنی خواہشات سے] [بِغَيْرِ عِلْمٍ: علم کے بغیر] [اِنَّ: بیشک] [رَبَّكَ: تیرا رب] [هُوَ: وہ] [اَعْلَمُ: خوب جانتا ہے] [بِالْمُعْتَدِيْنَ: حد سے بڑھنے والوں کو]

Tafseer / Commentary

Select your favorite tafseer